امام الدین شوقین کا گرلز اسکول کیلئے 5لاکھ گرانٹ کا اعلان

سانگھڑ (نمائندہ دنیا)سابق سینیٹر ملک امام الدین شوقین نے چک نمبر 3 فوجی کالونی میں واقع گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول کا دورہ کیا۔۔
، جہاں انہوں نے سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے اسکول کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے پانچ لاکھ روپے کی گرانٹ دینے کا اعلان بھی کیا۔سابق سینیٹر نے سانگھڑ کے علاقے چک نمبر 3 فوجی کالونی میں واقع گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول کا دورہ کیا۔ اسکول کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر وہ بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے ۔اسکول پہنچنے پر ہیڈ مسٹریس شازیہ سلہری اور دیگر اساتذہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔تقریب میں طالبات نے مختلف سبق آموز ٹیبلو پیش کیے ، جنہیں حاضرین نے بے حد سراہا۔اپنے خطاب میں ملک امام الدین شوقین کا کہنا تھا کہ ضلع سانگھڑ کے دیہی علاقے میں یہ اسکول اسٹیٹ آف دی آرٹ ادارہ ہے ، جہاں طالبات کا تعلیمی معیار قابلِ ستائش ہے۔