کے الیکٹرک کی منگھوپیر میں بجلی چوروں کیخلاف کارروائی

کے الیکٹرک کی منگھوپیر میں بجلی چوروں کیخلاف کارروائی

کراچی(سٹی ڈیسک)کے الیکٹرک کی بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف مسلسل کارروائیاں جاری ہیں۔۔

 پاور یوٹیلیٹی نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے منگھوپیر ماربل انڈسٹریل ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے ہزارکلو گرام کنڈہ ہٹا دیا جبکہ ایک ٹرانسفامر غیر قانونی طور پر ماربل انڈسٹری کو بجلی مہیا کرنے پر منقطع کرنے کے بعد علاقے سے ہٹا دیا گیا جس پر چند شر پسند عناصر کی جانب سے مزاحمت کا سامنا کرنا بڑا۔ ترجمان کے مطابق آخری 6 ماہ کے دوران صرف ماربل انڈسٹری میں پولیس کے ساتھ 18 مرتبہ کنڈہ ہٹانے کی مہم چلائی جا چکی ہے ۔اس سے پہلے ماہ رمضان میں بجلی چوری کے خلاف ایک مہم کے دوران 300 کلوگرام غیرقانونی کنکشنز (کنڈوں) کو کے الیکٹرک کی تنصیبات سے ہٹا دیاجبکہ منگھوپیر میں کنڈا مافیا کے خلاف آپریشن کے دوران ایک ٹرانسفارمر کو بھی ہٹا یا گیا جو کہ بزنس کمیونٹی کی یقین دہانی کے بعد بحال کر دیا گیا تھا، اس پی ایم ٹی کے ذریعے انڈسٹریل ایریا میں غیر قانونی کنکشن مہیا کیے جا رہے تھے ۔غیر قانونی کنکشنز نیٹ ورک کے حفاظتی اصولوں کو نظرانداز کرتے ہیں، جس سے کے الیکٹرک کے انفرااسٹرکچر کو نقصان اور شہریوں کے لیے حفاظتی خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ یہ مہم بجلی کی چوری کے باعث ہونے والے نقصانات کو کم کرنے اور رہائشیوں کے لیے خطرات ختم کرکے ایک محفوظ کمیونٹی بنانے کے لیے چلائی جاتی ہے ۔اس وقت کے الیکٹرک کا 70 فیصد نیٹ ورک لوڈشیڈنگ سے مستثنٰی ہے ، جب کہ زیادہ چوری والے علاقوں میں نقصانات کم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں