پہلگام حملہ بھارتی دہشتگردی، سازش پھربے نقاب ،سنی تحریک

 پہلگام حملہ بھارتی دہشتگردی، سازش پھربے نقاب ،سنی تحریک

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سربراہ پاکستان سنی تحریک شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کی سازش ایک بار پھر بے نقاب ہوگئی۔۔

،مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں 28سیاح کا قتل بھارتی دہشتگردی ہے ،مقبوضہ کشمیر کو بھارتی فوج کی چھاؤنی بنایا ہوااور مسلسل انسانی حقوق کو پامال کیا جارہا ہے ،بھارت نے سوشل میڈیا پر کروڑوں روپے خرچ کرکے منفی پروپیگنڈہ کرنے کی سازش کی جس میں وہ بری طرح ناکام ہوگئے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مودی حکومت مقبوضہ کشمیر میں مسلم نسل کشی اور ظلم وجبر اور مسلسل انسانی حقوق کی پامالی کررہی ہے ،5اگست2019کو مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کرکے مسلم نسل کشی اور ان سے جینے کا حق چھینا جارہا ہے ،فال فلیس آپریشن مسترد کرتے ہیں، اس واقعے کی تحقیقات کیلئے عالمی کمیٹی تشکیل دی جائے ،بھارت،اسرائیل اور امریکا کا ٹرائیکا مسلم ممالک کو کمزور کرنے اور غاصبانہ قبضوں کے ساتھ مسلم نسل کشی میں مصرف ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں