نیوسبزی منڈی میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائی

کراچی(کامرس رپورٹر)کے الیکٹرک کی بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
پاور یوٹیلیٹی نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے نیو سبزی منڈی اور فروٹ منڈی پر کارروائی کرتے ہوئے 2500 کلوگرام وزن کے 1200 غیرقانونی کنکشنز (کنڈوں) کو کے الیکٹرک کی تنصیبات سے ہٹا دیا، جن سے ماہانہ 110k یونٹس بجلی چوری کی جارہی تھی۔ غیر قانونی کنکشنز نیٹ ورک کے حفاظتی اصولوں کو نظرانداز کرتے ہیں، جس سے شہریوں کے لیے حفاظتی خطرات بڑھ جاتے ہیں۔