یونیورسٹی روڈ پر لائن لیکیج کی عدم درستگی پر ایم کیو ایم کی تشویش

یونیورسٹی روڈ پر لائن لیکیج کی عدم درستگی پر ایم کیو ایم کی تشویش

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان نے نصف ہفتے سے زائد عرصہ بیت جانے کے باوجود یونیورسٹی روڈ پر لائن لیکیج کی عدم درستگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے۔۔۔

 اپنے جاری کردہ مذمتی بیان میں کہا ہے کہ متعصب سندھ حکومت اور نااہل واٹر کارپوریشن کی ملی بھگت نے شدید گرمی میں شہریوں کو پانی سے محروم کر رکھا ہے وقتاً فوقتاً مین لائن میں ہونے والی ٹوٹ پھوٹ کا موثر تدارک نہ ہونا ترسیلی نظام پر نافذ ادارے اور صوبائی حکومت کی عدم توجہی کا منہ بولتا ثبوت ہے، متحدہ ترجمان نے کہا کہ پانی کے مسلسل رساؤ سے ہونے والے نقصان نے مادر علمی تک کو نہیں بخشا ۔ سندھ حکومت اور واٹر کارپوریشن فی الفور جامعہ کراچی میں ہونے والے نقصان کا ازالہ کرے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں