پاکستان سنی تحریک کا آج یوم عزمِ جہاد منانے کا اعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سربراہ پاکستان سنی تحریک شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ پاکستان سنی تحریک کے تحت 9مئی جمعۃ المبارک کو ’’یوم عزم جہاد‘‘کے طور پر منایا جائیگا۔۔
،ملک بھر میں پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام بھارت مردہ باد ر ریلیاں اور احتجاجی مظاہرے کئے جائینگے ،پوری قوم بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے متحد اور پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے ،پاکستان کے عوام کے حوصلے بلند اور دشمن کے دانت کھٹے کرنے کیلئے پر عزم ہیں،پاکستان کی سلامتی ودفاع کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ،بھارتی حملوں کا جواب دینے کیلئے غوری،شاہین،ابدالی میزائل تیار ہیں،پاکستان کی طرف میلی نظر اٹھانے والوں کو عبرت کا نشان بنادینگے ،سفید جھنڈا لہرا کر امن کی بھیگ مانگنے والا بھارت ڈرون حملے کررہا ہے جس کو بھرپور جواب دیا جائیگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی کابینہ کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ ملکی سلامتی اور دفاع کیلئے شہادت ہمارے لئے بہت بڑی سعادت ہوگی۔