جماعت اسلامی کایوم عزم ،آج شہر بھر میں مظاہرے

جماعت اسلامی کایوم عزم ،آج شہر بھر میں مظاہرے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت و بزدلانہ کارروائی کے خلاف امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر جمعہ (آج) کو پورے ملک میں ’’یوم عزم‘‘منایا جائے گا۔۔

،کراچی میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے ،افواج پاکستان سے اظہاریکجہتی اور اس عزم کا اظہار کیا جائے گا کہ پاکستانی قوم بھارتی جارحیت کے خلاف متحد ویکجا ہے ،نجی وسرکاری اسکولوں میں بھی اظہار یکجہتی کیا جائے گا،جماعت اسلامی نے الخدمت ڈیزاسٹرمینجمنٹ سیل کے تحت قائم تمام ایمرجنسی رسپانس سینٹر کو فعال کردیاہے ، فرسٹ ایڈ کی ٹریننگ کے ساتھ ساتھ الخدمت کے رضا کاروں کو بھی فعال کردیا گیا ہے اور مزید رضا کاروں کی بھرتی کاسلسلہ بھی جاری رہے گا، حکومت تمام جماعتوں کو ملکی سالمیت کے لیے ایک نکاتی ایجنڈے پر مجتمع کر ے ، آل پارٹیز یا قومی سلامتی کانفرنس طلب کی جائے ،کالجز کے اندرNCCکی ٹریننگ کو از سر نو بحال،گرلز گائیڈ اوراسکاؤٹنگ کو بھی مؤثر بنایا جائے ،کراچی اس وقت بے شمار مسائل کا شکار ہے ، انفرا اسٹرکچر تباہ حال، آدھے سے زائد شہر پانی سے محروم ہے ، 14گھنٹے کی بجلی کی لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے ، جماعت اسلامی کی حق دو کراچی تحریک بھی جاری ہے اور ہم اہل کراچی کے مسائل حل کرکے دم لیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرنائب امیرکراچی مسلم پرویز،سیکریٹری کراچی توفیق الدین صدیقی،سیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری،سیکریٹری پبلک ایڈکمیٹی نجیب ایوبی بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں