4 ہزار ٹن یومیہ ملبے کے ازسرنو استعمال پر اسٹڈی کی منظوری

4 ہزار ٹن یومیہ ملبے کے ازسرنو استعمال پر اسٹڈی کی منظوری

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی چوتھی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں بجٹ 2024-25 کی منظوری سمیت اہم فیصلے کیے گئے ۔

وزیر بلدیات سعید غنی کی زیر صدارت اجلاس میں کراچی میں کچرا ری سائیکلنگ پلانٹس \"ہریالی حب\"کے انتظامات سنبھالنے کیلئے اخبارات کے ذریعے پیشکش طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ڈسٹرکٹ ایسٹ کیلئے ٹینڈر پراسیس شروع کر دیا گیا ہے جبکہ شہید بینظیر آباد اور میرپورخاص میں جی ٹی ایس اور لینڈ فل سائٹس کیلئے سب کمیٹی قائم کر دی گئی ہے ۔ اجلاس میں کراچی میں یومیہ 4 ہزار ٹن ملبے کو قابل استعمال بنانے کیلئے اسٹڈی کی منظوری دی گئی۔سالانہ بجٹ میں اخراجات کا تخمینہ 39.5 ارب جبکہ گزشتہ خسارہ شامل کرکے کل 43.5 ارب روپے رکھا گیا ہے ۔ میئر سکھر کی جانب سے نجی کمپنیوں کی طرف سے کم از کم اجرت کی عدم ادائیگی پر تحفظات کا اظہار کیا گیا جس پر وزیر بلدیات نے فوری عملدرآمد کی ہدایت کی۔مزید بتایا گیا کہ بعض علاقوں میں نئی مردم شماری کے بعد بڑھتے کچرے کے باعث معاہدوں سے زائد کچرا اٹھایا جا رہا ہے جس کیلئے ادائیگی کے مسئلے پر نئی کمیٹی رپورٹ تیار کرے گی۔ اجلاس میں تھرڈ پارٹی مانیٹرنگ فرم کی فوری ہائرنگ پر بھی زور دیا گیا۔اجلاس کے اختتام پروزیر بلدیات نے کہا کہ تمام اضلاع میں سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اپنے مانیٹرنگ کے نظام کو مزید مستحکم کرے اور عوام کوزیادہ ریلیف فراہم کرے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں