سرکاری پرائمری اسکولوں میں مفت درسی کتب کی تقسیم شروع

سرکاری پرائمری اسکولوں میں مفت درسی کتب کی تقسیم شروع

کراچی(این این آئی)سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ نے کراچی کے سرکاری پرائمری اسکولوں میں مفت درسی کتب کی تقسیم کا سلسلہ شروع کردیا ہے ۔

ڈائریکٹر پرائمری اسکول کراچی حافظ معین اختر نے لانڈھی میں واقع سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے وئیر ہاؤس کا دورہ کیا جہاں قطب الدین نے ان کا استقبال کیا۔انہوں نے گوداموں کا دورہ کرا یا اور ترسیل کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ہم وہ تمام کتب مہیا کر رہے ہیں جن کی طلب تھی ۔ اس بار اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ ماضی کی طرح کوئی شکایت پیدا نہ ہو ہمیشہ کتابیں وہ دی جاتی ہیں جن کی طلب ہو تی ہے صرف ترسیل کے دوران ترتیب بگڑ جائے تو مسائل پیدا ہو تے ہیں اس بار اسے مکمل طور سے فول پروف بنایا گیا ہے ۔ بعد ازاں ڈائریکٹر پرائمری اسکول کو گوداموں کا دورہ کرایا گیا جہاں کتابوں کو گاڑیوں میں رکھا جارہا تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں