بھارت کا غرور و تکبر خاک میں مل گیا،ڈاکٹرسلیم حیدر

بھارت کا غرور و تکبر خاک  میں مل گیا،ڈاکٹرسلیم حیدر

کراچی(این این آئی)کراچی ڈیزاسٹر رئیپر کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر سلیم حیدر نے پاک فوج کی بہترین حکمت عملی اور بھر پور طاقت سے بھارت کو شکست فاش دیئے جانے کو پاکستان کے 24 کروڑ عوام کی فتح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج بھارت کا غرور و تکبر خاک میں مل گیا ۔

 پاک افواج اور خصوصاً فضائیہ کے شاہینوں نے بھارتی حکمرانوں اور بھارتی سورماؤں کو دندان شکن شکست دی ہے اس کی گونج بھارت میں برسوں سنائی دے گی۔ وہ میڈیا جو کل تک جھوٹے افسانے گڑھ کر بھارت کی فتح کے شادیانے بجارہا تھا آج اپنے ہی حکمرانوں کی مذمت میں لگا ہوا ہے ۔ کیونکہ پاکستان کی فوج نے جرات ایمانی اور مکمل پروفیشنل انداز میں جنگ لڑ کر ساری دنیا کو حیران کردیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں