ڈپٹی میئر کی ترقیاتی کاموں میں تیز ی لانے کی ہدایت
کراچی(اسٹاف رپورٹر )ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد کی زیر صدارت آئندہ مالی سال کے بجٹ اور شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس کے دوران ڈپٹی میئر کو آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری اور مجوزہ منصوبہ جات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔بجٹ میں شہری ضروریات، ترقیاتی اسکیموں اور انفرااسٹرکچر کو ترجیح دیے جانے پر زور دیا گیا۔ اس موقع پر سلمان عبداللہ مراد نے ہدایت کی کہ ترقیاتی کاموں میں تیزی لائی جائے تاکہ عوامی مسائل کا فوری حل ممکن ہو، سست روی ناقابل قبول ہے اور کارکردگی کا معیار برقرار رکھنا ضروری ہے ۔اجلاس میں شہر کی سڑکوں، پلوں اور فٹ پاتھوں کی مرمت اور بحالی کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کے احکامات بھی دیے گئے ۔ سڑکوں کی خستہ حالی سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔