بھارت کاغرور اور گھمنڈ خاک میں مل گیا، شاداب رضا

بھارت کاغرور اور گھمنڈ خاک میں مل گیا، شاداب رضا

کراچی(این این آئی)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں دشمن کی حماقت کا جواب پوری طاقت سے دینے کا عزم کرتے ہیں۔

پاک فوج کی جرأت وبہادری اور ملک کے عوام کی یکجہتی دشمن کیلئے ایٹم بم سے زیادہ خطرناک ثابت ہوئی ،پاکستان کی افواج پر پوری قوم کو فخرہے گرانقدر قربانیوں پر سلام پیش کرتے ہیں ، ملک کے عوام نے اتحاد ویکجہتی کا مثالی مظاہرہ کرکے دشمن ملک کے حوصلے پست کردیئے ،بھارت کاغرور اور گھمنڈاور پاکستان سے مذاکرات نہ کرنے کی ہٹ دھرمی خاک میں مل گیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آپریشن بنیان مرصوص کی بھرپور کامیابی یوم تشکر مناتے ہوئے اپنے پیغام میں کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے عوام اور فوج ملک کی سلامتی ودفاع کیلئے جذبہ شہادت سے سرشار ہوتے ہیں ،بھارتی میڈیا کا ڈرامہ اور کھیل پہلگام واقعہ کی طرح بے نقاب ہوگیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی فلسطین وغزہ میں جارحیت کو فوری بند کرایا جائے ،فلسطینیوں کو ان کی زمین سے انخلاء پر مجبور کرنا انسانی حقوق اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے ،فلسطین وغزہ میں اسرائیل کی جارحیت اور اقوام متحدہ کی خاموشی سے انصاف کا قتل ہورہا ہے ،نہتے مظلوم فلسطینیوں کی نسل کشی کا نہ روکنا عالمی برادری ،اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں کیلئے سوالیہ نشان ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں