سولر اسکیموں کو وقت مقررہ پر مکمل کیا جائے ،وزیرتوانائی

سولر اسکیموں کو وقت مقررہ پر مکمل کیا جائے ،وزیرتوانائی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر منصوبہ بندی و توانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کو جلدازجلد مکمل کیا جائے گا۔

یہ بات انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر کراچی ڈویژن کے مجوزہ ترقیاتی منصوبوں سے متعلق پیپلز پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ ،سینئر وزیر شرجیل انعام میمن ، سعید غنی ،مکیش کمار چاؤلہ ،سینیٹر وقار مہدی، اعجاز جاکھرانی اور کراچی سے منتخب اراکین قومی و صوبائی اسمبلی و دیگر عہدیداروں نے شرکت کی ۔اجلاس میں چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات نجم احمد شاہ نے منتخب نمائندوں کو ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی ۔اجلاس میں کراچی ڈویژن کے آنے والے بجٹ میں اسکیموں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر صوبائی وزیر نے کہا کہ پرانی جاری اسکیموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے ۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے مطابق یوسی کی سطح پر صحت،تعلیم ، اور انفرا اسٹر کچر کی اسکیموں کو خصوصی اہمیت دی جائے اور پانی کے منصوبوں کو خصوصی اہمیت دی جائے ۔ ناصر شاہ نے ہدایت کی کہ سولر اسکیموں کو وقت مقررہ پر مکمل کیا جائے ۔ اجلاس میں کھیلوں کے میدانوں ، پارکوں ، تفریح گاہوں کی تزئین وآرائش اور انفرا اسٹرکچر سے متعلق منصوبوں پر غوروخوض کیا گیا ۔اجلاس میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لیے مختلف اسکیموں کی تجاویز بھی زیر غور آئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں