مودی سرکار کے ہوش ٹھکانے آگئے ہیں، محمدطارق حسن
کراچی(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ق)کے مرکزی سیکرٹری جنرل محمد طارق حسن نے کہا ہے کہ آپریشن بنیان مصروص کے بعد مودی سرکار کے ہوش ٹھکانے آگئے پاکستانی عوام اپنی محب وطن پاک افواج سے دلی محبت کرتے ہیں مکار دشمن نے پاکستان پر بزدلانہ حملہ کیا بھارت کی مسلط کردہ اس جنگی عمل کا بھرپور جواب دیا۔
پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہے اور پاکستانی قوم کا مورال اور جذبہ بلند ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم میاں شہباز شریف آل پارٹیز کانفرنس بلائیں اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سمیت فوجی قیادت سے ان خوشی کے لمحات میں اظہار تشکر کریں اور تمام جماعتوں سے قومی یکجہتی کے لئے آئندہ کا لائحہ عمل بھی طے کریں۔ انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوں بشمول محب وطن عوام نے قومی یکجہتی کے ذریعے پاکستان پر بھارت کی مسلط کردہ اس جنگی عمل کابھرپور جواب دیکر یہ ثابت کردیا کہ ہر پاکستانی ایک قوم ہے ۔