کلمہ حق پڑھنے والوں کے سامنے کافر کبھی کھڑا نہیں ہو سکتا،ثروت قادری

کلمہ حق پڑھنے والوں کے سامنے کافر کبھی کھڑا نہیں ہو سکتا،ثروت قادری

کراچی (اسٹاف رپورٹر)دین اسلام کا دشمن کبھی بھی اسلام پر غالب نہیں آ سکتاہے ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے مرکزی صدر انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری نے پاک بھارت جنگ بندی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا۔۔

انہوں نے کہا کہ کلمہ حق پڑھنے والوں کے سامنے کافر کبھی کھڑا نہیں ہو سکتاہے ۔اسلام تلوار کی نوک پر نہیں بلکہ دینی تعلیمات کی وجہ سے پوری دنیا میں پھیلا ہے ۔اسلام کے دشمن اپنی طاقت کہ نشے میں دنیا کے خالق کی نافرمانی کرتے ہیں اور منہ کے بل گر جاتے ہیں۔کافر یہ بات اچھی طرح ذہن نشین کر لیں کہ وہ مسلمانوں پر کبھی غالب نہیں آ سکتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں