ملکی سالمیت وخودمختاری پر آنچ نہیں آنے دینگے ،شاداب رضا

ملکی سالمیت وخودمختاری پر آنچ نہیں آنے دینگے ،شاداب رضا

کراچی(این این آئی)سربراہ پاکستان سنی تحریک شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ پاکستان کی سالمیت وخودمختاری پر آنچ آنے نہیں دینگے۔۔

پاکستان کے عوام پاک فوج کے ساتھ ملکر ملک دشمن قوتوں کو لگام ڈالنا جانتے ہیں ،مودی دنیا کا سب سے بے شرم اور جھوٹا انسان ہے ، اس کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو ہے ،نعرہ تکبیر کی صداؤں سے غزوہ ہند شروع ہوچکا ہے ، بھارت اور اسرائیل کی بربادی اس کا مقدر بن چکی ہے ،اﷲ عزوجل ظالموں غاصبوں کو پسند نہیں کرتا، ظلم اور انصاف کا قتل کرنیوالوں کا انجام عبرتناک ہے ،پاکستان کی طرف بھارت نے میلی نظر سے دیکھا تو اس کی آنکھیں نکال دینگے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا۔شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ پاکستان کے آپریشن بنیان مرصوص نے بھارت کے دانت کھٹے کرکے عبرناک شکست دی ہے ،پاک فوج کے ساتھ اﷲعزوجل کی مدداور نصرت شامل ہے ،بنیان مرصوص کی کامیابی پر اﷲکریم کا شکر بجالاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کا فوری حل اقوام متحدہ کی قرادوں کے مطابق کیا جائے ،بھارت مقبوضہ کشمیرسے ہزاروں بے گناہوں کو گرفتار کرکے ان پر ظلم وجبر کے پہاڑ توڑ رہا ہے ،مودی کے جنونی باطل نظریے کو شکست ہوئی ،بھارت اور اسرائیل کے ظالم حکمرانوں کو متنبہ کرتے ہیں ظلم وجبر کا سلسلہ روک دیں ورنہ ان کا انجام عبرتناک ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں