نرسیں صحت کی خدمات کی ریڑھ کی ہڈی ہیں،وزیر اعلیٰ

نرسیں صحت کی خدمات کی ریڑھ کی ہڈی ہیں،وزیر اعلیٰ

کراچی(آئی این پی)وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عالمی یوم نرسنگ کے موقع پر نرسوں کے صحت کے نظام میں کلیدی کردار کو سراہتے ہوئے۔۔

 انہیں صحت کی خدمات کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیا اور ان کی لگن، ہمدردی اور پیشہ ورانہ مہارت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ نرسوں کی خدمات ناقابلِ فراموش اور عالمی سطح پر تسلیم شدہ ہیں اور معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ وہ انہیں عزت و احترام دے ،ان کی خدمت کا جذبہ اور پیشہ ورانہ صلاحیتیں واقعی قابلِ تحسین ہیں۔ مراد علی شاہ نے نرسنگ کے شعبے کی ترقی کیلئے سندھ حکومت کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم صوبے بھر میں نرسنگ کی تعلیم، تربیت اور فلاحی سہولیات کو مزیدبہتر بنانے کیلئے فعال طور پر کام کر رہے ہیں۔حکومتی اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت میں نرسنگ کالجز کی تعداد میں اضافہ ہوا اور نرسنگ کی تعلیم کے معیار میں نمایاں بہتری آئی ہے ۔ نرسنگ کے شعبے سے وابستہ ہونے کے خواہش مند طلبہ کیلئے نئے مواقع پیدا کیے گئے ہیں۔ نرسوں کی تنخواہوں اور مالی مراعات میں خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ہے ۔ نرسوں کو جدید طبی معیار کے مطابق تربیت دی جا رہی ہے ۔ نرسنگ کے شعبے میں تحقیق کو فروغ دینے اور پالیسی و ادارہ جاتی ڈھانچے کو مستحکم کرنے کے لیے بھی اقدامات کیے گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں