ریڈ اوریلو لائنز منصوبے مکمل کرنے کیلئے اقدامات کی ہدایت

ریڈ اوریلو لائنز منصوبے مکمل کرنے کیلئے اقدامات کی ہدایت

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت یلو لائنز اور ریڈ لائنز پراجیکٹ سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس کمشنر آفس میں منعقد ہوا ۔۔

جس میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ،ایس ایس ڈبلیو ایم بی کے ایم ڈی طارق علی نظامانی، سی او ٹرانس کاریشن فواد غفارسومرو ،یلو لائنز کے پروجیکٹ ڈائریکٹرضمیر احمد عباسی کے علاوہ ایس ایس جی سی ،نیسپاک،کے الیکٹرک،ڈی سی ملیر،ایسٹ، اے سی ہیڈ کوارٹرزاور دیگر ادارے شریک ہوئے ۔ کمشنر کراچی نے اجلاس میں جو2گھنٹے جاری رہا ،ہر ادارے کے افسر سے آگاہی حاصل کی۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ یہ کراچی کے اہم پر اجیکٹ ہیں جن کے مکمل ہونے سے کر اچی کے عوام کا بہت اہم مسئلہ حل ہو جائے گا اس لئے ہر ادارے کو اس کام میں اپنا بھر پورحصہ ڈالنا چاہئے اور جہاں میری مدد ہو میں ہر قسم کی مدد کرنے کے لئے تیار ہوں۔ انہوں نے تمام اداروں کو ہدایت کی کہ رواں ہفتے میں تمام ادارے ان پراجیکٹس کا مشترکہ دورہ کریں اور اتوار کو میں ان پراجیکٹ کا دورہ کروں گا اور موقع پر ہی فیصلے کے جائیں گے ۔ اس موقع پر اسد ضامن، پیرمحمد شاہ، فواد غفار سومرو نے تفصیل کے ساتھ کمشنر کراچی کو بریفنگ دی اور دونوں پر اجیکٹ کی مشکلات اور ان کے حل کے لئے تجاویز دیں اور بتایا کہ دونوں پر اجیکٹس پر تیزی سے کام جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں