مبینہ را ایجنٹوں کی ضمانت منظور ، 5،5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم

مبینہ را ایجنٹوں کی ضمانت منظور ، 5،5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے مبینہ را ایجنٹوں کی ضمانت منظور کرلی۔ سندھ ہائیکورٹ نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ سے فنڈنگ لے کر دہشتگردی کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار ۔۔

تین مبینہ ملزمان عبدالجبار، عادل انصاری اور عبدالستار کی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے تینوں ملزمان کو 5،5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے ، پراسیکیوشن کے مطابق ملزمان کو 2020 میں تھانہ ایئرپورٹ کی حدود سے گرفتار کیا گیا تھا اور ان پر الزام ہے کہ انہوں نے بھارتی خفیہ ایجنسی را سے فنڈز حاصل کرکے کراچی میں دہشتگردی کی سازش کی۔ وکیل صفائی نے بتایا کہ اس نوعیت کے جرم کی سزا دس سال ہے ، ملزمان پانچ سال جیل میں پہلے ہی گزار چکے ہیں جبکہ ان پر عائد الزام صرف 10 سے 20 ہزار روپے کی فنڈنگ کا ہے ۔ مقدمے میں 2024 میں فرد جرم عائد کی گئی تاہم صرف چار گواہوں کے بیانات قلمبند کیے جا سکے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں