آفاق احمدکی پاک افواج کو مبارکباد

 آفاق احمدکی پاک افواج کو مبارکباد

کراچی(این این آئی)مہاجرقومی موومنٹ پاکستان کے چیئر مین آفاق احمد نے کہاہے کہ پاک بھارت جنگ کے کامیاب اختتام پرپاک افواج کو مبارک باد پیش کی ہے ۔

اپنی رہائشگاہ سے جاری پیغام میں کہا کہ پاک ا فواج کا بھارتی جارحیت پردفاعی ردِعمل کے بعد جوابی کارروائیوں نے نہ صرف بھارت بلکہ دنیا پر ثابت کردیا کہ پاک افواج دنیا کی بہترین اور باصلاحیت افواج میں سے ایک ہے جو عزم و ہمت کے ساتھ جذبہ شہادت لیکر میدان میں اترتی ہے جن کے سامنے موت بھی کو ئی معنی نہیں رکھتی۔انہوں نے کہا کہ پاک بھارت جنگ کے کامیاب اختتام پرپاک افواج کو دل گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں پاک فوج کی جرت، قربانی اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں نے وطن عزیز کا دفاع کو ناقابل تسخیر بنا کردنیا کو اپنا گردیدہ بنالیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں