80فیصد پاکستانی موٹاپے کا شکار ، ماہرین صحت

80فیصد پاکستانی موٹاپے کا شکار ، ماہرین صحت

کراچی(آئی این پی)ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ 80 فیصد پاکستانی موٹاپے کا شکار ہیں اور موٹاپا پاکستان کے بالغ افراد اور بچوں میں خطرناک امراض پیدا کر رہا ہے ۔

 ماہرین صحت نے موٹاپے کو تمام غیر متعدی بیماریوں کی ماں قرار دیتے ہوئے کہا کہ 80 فیصد پاکستانیوں کی کمر کی پیمائش خطرناک حد سے تجاوز کر چکی ہے ۔ موٹاپا مردوں میں قبل از وقت اموات،عورتوں میں بانجھ پن اور بچوں کو چھوٹی عمر میں پیچیدہ بیماریوں میں جکڑ رہا ہے ۔ ڈاکٹر اسما احمد نے بتایا کہ پاکستان میں 35 فیصد خواتین اور 28 فیصد بچے موٹاپے کا شکار ہیں، جبکہ 80 فیصد سے زائد بالغ افراد کی کمر کی پیمائش غیر صحت مند حد سے تجاوز کر چکی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں