منشیات کا زہر بچوں تک پہنچ گیا ہے ،پروفیسر صمدانی

کراچی (این این آئی)پروفیسر صمدانی نے کہا ہے کہ کتنے افسوس کی بات ہے کہ ہمارے بچوں تک منشیات کا زہر پہنچ گیا ہے۔۔
وہ اس کو استعمال کر کے اپنی زندگیوں کو تباہ کررہے ہیں، گلی کوچوں میں الیکٹرانک سگریٹ کی دکانیں کھلتی جارہی ہیں،حکومت کو چاہیے کہ وہ منشیات کی روک تھام میں اپنا کردار ادا کرے ۔ ممتاز دانشور عابد شیروانی نے کہا کہ کراچی شہر منشیات کا گڑھ بنتا جا رہا ہے ،یہ تعداد بتدریج بڑھ رہی ہے لہذا ہم سب کو چاہیے کہ اس کے خلاف شعور و آگہی کا کام کر یں۔ رفیع احمد نے کہا کہ کراچی دنیا کا منشیات استعمال کرنے والا دوسرا بڑا شہر بن گیا ہے ۔