سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی کیپیسٹی بلڈنگ ورکشاپ

 سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی کیپیسٹی بلڈنگ ورکشاپ

کراچی (این این آئی)سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے ملازمین کی صلاحیت کی تعمیروترقی کیپسٹی بلڈنگ کے حوالے سے مقامی ہوٹل میں ورک شاپ کا انعقادکیا گیا جس میں ٹرینرز نے ویسٹ مینجمنٹ،عوامی آگاہی۔۔

 کمیونی کیشن اینڈ لیڈرشپ، کمیونٹی کے ساتھ باہمی روابط، تکنیکی صلاحیت، بائیوگیس پروجیکٹ و دیگر موضوعات پرتبادلہ خیال کیا۔ٹریننگ کا مقصدافسران، عملے اور شہریوں کے درمیا ن کمیونی کیشن، باہمی روابط، آگاہی ، رویے جیسے مسائل کو اجاگر کرنا اور انکے حل کیلئے اقدامات پر غور کرنا شامل تھا۔اس موقع پر ایم ڈی سالڈ ویسٹ طارق علی نظامانی نے کہا کہ ہر ضلع کی خدوخال، یوسیز، آبادی کو مدنظر رکھ کر کام کے طریقے کار، ویسٹ مینجمنٹ آپریشن، کمیونٹی کے ساتھ باہمی ر وابط، انکی تکنیکی صلاحیت کو بڑھانا،کمیونیکیشن گیپ کو ختم کرنے کیلئے حکمت عملی مرتب دینے کی ضرورت ہے ۔ تمام فیلڈ آفیسرز و عملے کو اپنے کام کے بارے میں مکمل آگاہی ہونی چاہیے ،اس کے ساتھ انکا برتا ؤاپنے عملے اور شہریوں کے ساتھ کیسا ہونا چاہیے اس کی آگاہی و تربیت گاہے بہ گاہے فراہم کرنے سے انکی صلاحیتوں میں بہتری ممکن ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم چند سالوں سے مسلسل ٹریننگ فراہم کررہے ہیں جس کے مثبت نتائج حاصل ہورہے ہیں ،اس کے علاوہ شہریوں کے رویوں کو تبدیل کرنے میں بھی اہم کردار اداکررہے ہیں، یہ اقدامات شہر کوصاف رکھنے میں معاون ثابت ہونگے ، ٹریننگ میں ایس ایس ڈبلیو ایم بی کے تمام افسران و عملے نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں