حوالہ ہنڈی کے ملزمان ایف آئی اے کے حوالے
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی کیس میں گرفتار دو ملزمان کو 16 مئی تک ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔
مقدمے میں گرفتار دو ملزمان حمزہ سلیم اور عقیل عباس کو پیش کیا گیا۔ عدالت نے ایف آئی اے کی استدعا منظور کرتے ہوئے دونوں ملزمان کا 16 مئی تک جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق اینٹی کرپشن سرکل کراچی اور کارپوریٹ کرائم سرکل نے ملزمان کو گرفتار کیا۔ ملزمان سے 45 لاکھ روپے کی حوالہ ہنڈی کی پیمنٹس برآمد ہوئیں۔