ریلوے کے قیمتی پرزہ جات کنٹینرز سے چوری،کروڑوں کا نقصان

کراچی (رپورٹ :آغا طارق)پاکستان ریلوے کا بیرون ملک سے پورٹ قاسم آنے والے قیمتی سامان پورٹ سے نکلنے کے بعد بڑے پیمانے پر۔۔
کنٹینروں سے چوری ہونے لگا،ریلوے کے اپنے ہی کنٹریکٹر گندھارا کے قریب واقع گوداموں میں کنٹینر کھول کر قیمتی سامان نکال کر وزن پورا کرنے کیلئے غیر معیاری مال لوڈ کرکے لاہور روانہ کرنے لگے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے کی جانب سے پٹریوں کی مرمت اور ٹرینوں کیلئے بیرون ملکوں سے پرزہ جات سمندر کے راستے پورٹ قاسم بندرگاہ لائے جاتے ہیں جہاں پر ریلوے کے اپنے ہی کنٹریکٹر مال سے بھرئے ہوئے کنٹینرپورٹ قاسم سے باہر نکالنے کے بعد گندھارا کمپنی کے قریب گوداموں میں لے آتے ہیں جہاں پر مہارت سے کنٹینرز کو کھولا جاتا ہے اور اس سے قیمتی مہنگا سامان چوری کرکے کنٹینروں میں غیر معیاری اور ناکارہ سامان بھر کر لاہور روانہ کردیا جاتا ہے اور یہ جوری کا کام گزشتہ کئی سال سے کیا جارہا ہے ،لیکن ریلوے حکام خاموش تماشائی بنے بیٹھے ھیں اور ریلوے کو ہر ماہ کروڑوں روپے کا نقصان دیا جارہا ہے ۔