نادیہ حسین، شوہر کی عبوری ضمانت میں19مئی تک توسیع

نادیہ حسین، شوہر کی عبوری ضمانت میں19مئی تک توسیع

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت نے 53 کروڑ کے بینک فراڈ کیس میں اداکارہ نادیہ حسین، انکے شوہر عاطف خان، امتیاز اور فیصل کی درخواستوں پر سماعت لنک عدالت میں ہونے کے باعث موخر کردیا۔۔

 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی رخصت کے باعث ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت لنک عدالت میں ہوئی۔ لنک عدالت نے درخواست ضمانت کی سماعت 26 مئی تک ملتوی کردی جبکہ اداکارہ نادیہ حسین، امتیاز اور فیصل کی عبوری ضمانت میں 19 مئی تک توسیع کردی۔ عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ ملزمان کی درخواست ضمانت پر متعلقہ عدالت فیصلہ کرے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں