جعلی انوائسز کے کاروباری نیٹ ورک کا سراغ لگا لیاگیا ، ماسٹر مائنڈ گرفتار

کراچی (بزنس رپورٹر)آر ٹی او ون نے جعلی انوائسز کے کاروباری نیٹ ورک کا سراغ لگا کر ایک اہم ماسٹر مائنڈ شہزاد کو گرفتار کرلیا ۔۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ نیٹ ورک ایک درجن سے بھی زائد مختلف کاروبار کرنے کے ذریعے اربوں روپے تک کے ٹیکس فراڈ میں ملوث پایا گیا ہے ۔آر ٹی او ون نے ملوث ملزم شہزاد کو آج کسٹمز، ٹیکسیشن اور اینٹی کرپشن کے اسپیشل کورٹ میں پیش کیا جہاں اسے تین روزہ جسمانی رمانڈ پر آر ٹی او 1 کی تحویل میں دے دیا گیا۔