غیر معیاری ایل پی جی سلنڈرز کے خلاف سخت آپریشن کا حکم

 غیر معیاری ایل پی جی سلنڈرز کے خلاف سخت آپریشن کا حکم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے دو اہم اجلاس کمشنر آفس میں منعقد کئے۔۔

 جن میں ایڈیشل آ ئی جی پی کراچی جاوید عالم اوڈ ھو، ڈی آ ئی جی ٹریفک کراچی پیر محمد شاہ ،ایس ای سپی سو ہا عزیز ،وفاقی چیمبر کے کنوینئرعلی حیدر، اے سی آ ر، ون اور اے سی آ ر ٹوبلدیاتی اداروں،سول ڈیفنس اور کے ایم سی کے افسران موجود تھے ۔ کمشنرنے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت جاری کی کہ وہ فوری طور پر ایل پی جی کے غیر معیاری سلنڈر کے مکمل خاتمے تک مکمل آپریشن کریں۔ ا نہوں نے ڈی سی ایسٹ ،ڈی سی کیماڑی کو خصوصی ہدایت کی کہ ماری پور، سہراب گوٹھ پر سخت آپریشن کیا جائے ۔ اس موقع پر علی حیدر اور ایل پی جی ایسوسی ایشن کے زاہد احمد نے کمشنر کراچی کو غیر معیاری سلنڈروں کی خرید و فروخت کے مختلف مقامات کی نشاندہی کی اور کمشنر کو یقین دہانی کر ائی کہ اس آپریشن میں ڈپٹی کمشنرز کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا ۔مویشی منڈیوں سے متعلق اجلاس میں انہوں نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو حکم دیا کہ ناجائز منڈیاں فوری ختم کی جائیں۔انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کو ٹیکس کے خاتمے کا حکم دیا ۔انہوں نے سخت الفاظ میں کہا کہ اگر کوئی سرکاری افسر یا اہلکار غیر قانونی کام کرتے ہوئے پایا گیا تواس کے خلاف اینٹی کرپشن محکمہ میں کارروائی اور موقع پر ہی گرفتاری کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں