فشرمین سوسائٹی میں ڈائریکٹرز کی عدم تعیناتی پر سندھ حکومت کو نوٹس

فشرمین سوسائٹی میں ڈائریکٹرز کی عدم تعیناتی پر سندھ حکومت کو نوٹس

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے فشرمین سوسائٹی میں ڈائریکٹرز کی عدم تعیناتی کے معاملے پر حکومت سندھ سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے۔۔

 آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ فشرمین سوسائٹی میں مجموعی طور پر 15 ڈائریکٹرز ہوتے ہیں جن میں سے 7 منتخب جبکہ 8 حکومت سندھ کی جانب سے تعینات کیے جاتے ہیں۔ وکیل نے بتایا کہ حالیہ انتخابات کے بعد 7 ڈائریکٹرز منتخب ہوچکے ہیں،ل تاہم حکومت نے تاحال اپنے مقرر کردہ ڈائریکٹرز تعینات نہیں کیے جس کے باعث سوسائٹی انتظامی بحران کا شکار ہے ۔ وکیل کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ چار سال سے سوسائٹی میں ایڈمنسٹریٹر تعینات ہے جس نے فشرمین کی فلاح کے لیے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے ۔ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیے کہ ہمیں معلوم ہے کہ وہاں کیا ہو رہا ہے ، پہلے بھی وہاں ایک شخص تھا جسے عدالت نے سزا سنائی تھی۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کرتے ہوئے تمام فریقین سے تفصیلی جواب طلب کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں