غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے ، سینیٹروقار مہدی
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر و پاکستان پیپلز پارٹی کے جنرل سیکریٹری سینیٹر وقار مہدی نے کہا کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے ، جس کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کے مسائل کو حل کرنے کے لیے صوبائی حکومت بھرپور اقدامات کر رہی ہے ۔ اس حوالے سے سندھ حکومت کی کمیٹی کے الیکٹرک حکام سے رابطے میں ہے جبکہ اس معاملے کو وفاقی حکومت کے سامنے بھی اٹھایا جا رہا ہے تاکہ شہر قائد کے عوام کو ریلیف مل سکے ۔