ناردرن بائی پاس مویشی دوست منڈی میں جانوروں کی تعداد 70ہزارہوگئی

ناردرن بائی پاس مویشی دوست منڈی میں جانوروں کی تعداد 70ہزارہوگئی

کراچی (این این آئی)ناردرن بائی پاس مویشی دوست منڈی قربانی کے جانوروں سے بھر گئی،مویشی دوست منڈی میں اونٹ،بیل،بکروں،بچھیا اور بچھڑوں کی تعداد 70 ہزار سے تجاوز کرگئی۔۔

اتوار کی رات گئے تک جہاں فیملیزنے بچوں ہمراہ مویشی دوست منڈی کا رخ کیا وہیں سیاستدان اور تاجرطبقہ میں پیچھے نہ رہا،رکن سندھ اسمبلی اورپارلیمانی سیکریٹری لائیواسٹاک،فشریز اینڈ کچی آبادی محمد آصف خان،مسلم لیگ ن سندھ کے سینئر نائب صدر راجہ خلیق الزمان انصاری اور تاجراتحاد کمیونٹی کے رہنما جمیل پراچہ بھی نادرن بائی پاس مویشی منڈی پہنچ گئے ،رکن اسمبلی محمد آصف خان نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے مویشی دوست منڈی کی سیکورٹی کے بہتر اقدامات کیے ہیں اس بار پہلے بہ نسبت فوڈ اسٹریٹ دیکھر کر خوشی ہوئی میں نے ایسی آرگنائزڈ مویشی منڈی کہیں نہیں دیکھی، راجہ انصاری کا کہنا تھا کہ واقعی یہ ایشیا نہیں دنیا میں قربانی کے جانوروں کی سب سے بڑی مویشی منڈی لگ رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں