چار ماہ کے دوران شہری 1527موٹرسائیکلوں سے محروم

چار ماہ کے دوران شہری 1527موٹرسائیکلوں سے محروم

کراچی (اے پی پی)سٹیزن پولیس لائژن کمیٹی(سی پی ایل سی) نے کراچی میں رواں سال کے چارماہ کے دوران اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں سے متعلق رپورٹ جاری کردی ہے ۔

 پیر کوجاری پورٹ کے مطابق جنوری میں 5865، فروری میں 5441، مارچ میں 5703 اور اپریل میں 5355 وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں ۔رواں سال 2025 جنوری میں سب سے زیادہ 5865 وارداتیں رپورٹ ہوئی جبکہ 4 ماہ کے دوران شہری 687 کاریں اور1527 موٹرسائیکلوں سے محروم ہوگئے ہیں۔ر پورٹ کے مطابق فائرنگ اور دیگر واقعات میں 185 افراد قتل ہوئے اور بھتہ خوری کے 29، اغوا کے 8 مقدمات درج ہوئے ہیں جبکہ اسلحہ کے زور پر شہریوں سے 5663موبائل فونز چھینے گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں