گزشتہ ہفتے 12پولیس مقابلے 3ڈاکو ہلاک

گزشتہ ہفتے 12پولیس مقابلے 3ڈاکو ہلاک

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی پولیس کی گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کامیاب کارروائیاں،کراچی پولیس اور ملزمان کے مابین گزشتہ ہفتے 12 مقابلے ہوئے ۔

مقابلوں کے دوران 3 ڈاکو ہلاک 14 زخمی ڈاکوؤں سمیت 19 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔کراچی پولیس نے گزشتہ ہفتے کے دوران 1041 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا۔منشیات فروشی میں ملوث ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات 98 کلو 141 گرام چرس، 02 کلو 837 گرام آئس اور 5 کلو 691 گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔ گرفتار ملزمان سے 85 مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ برآمدہوا۔27 موٹرسائیکلیں اور 8 بڑی گاڑیاں تحویل میں لی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں