ناظم آباد میں 14مئی کو ہونے والے قتل کا معمہ حل

ناظم آباد میں 14مئی کو  ہونے والے قتل کا معمہ حل

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ناظم آباد پائلٹ اسکول کے گیٹ پر 14 مئی کو ہونے والے قتل کا معمہ حل، ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کے مطابق 14 مئی کی علی الصبح ناظم آباد پائلٹ اسکول کے گیٹ پر راشد نامی شہری کو فائرنگ کرکے۔۔

 اسوقت قتل کردیا گیا تھا جب وہ اپنی بیٹی کو اسکول چھوڑنے آیا تھا فائرنگ سے راشد جاں بحق جبکہ اسکی بیٹی آمنہ سر پر گولی لگنے سے زخمی ہوگئی تھی ناظم آباد پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کیا۔پولیس نے واردات میں ملوث ملزمان شاہد اور اقبال دو سگے بھائیوں کو گرفتار کر لیا۔ لرزہ خیز قتل کی واردات خاندانی دشمنی اور پیسوں کے لین دین کا شاخسانہ معلوم ہوئی.ملزمان سے دوران انٹیروگیشن انکشاف ہوا کہ ملزم شاہد مقتول راشد کا سابقہ بہنوئی ہے ۔پولیس نے ملزمان سے آلہ قتل بھی برامد کر لیا جبکہ ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موجود ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں