سڑکیں سفر کرنے کے قابل نہیں ،پاسبان

 سڑکیں سفر کرنے کے قابل نہیں ،پاسبان

کراچی (این این آئی) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے وائس چیئرمین عبد الحاکم قائد نے کہا ہے کہ کراچی کی سڑکیں سفر کرنے کے قابل نہیں ہیں۔

سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اور آدھی سے زیادہ سڑکوں کو تین سال قبل کھدائی کرکے چھوڑ دیا گیا ہے ۔ کام کب مکمل ہوگا، وزیر اعلیٰ سمیت کسی کو معلوم نہیں۔ بین الاقوامی ڈونر ایجنسیاں متعدد بار سست روی کا شکار پراجیکٹس پر عدم اطمینان کا اظہار کر چکے ہیں لیکن سندھ حکومت کے کانوں پر جوں بھی نہیں رینگتی ۔ اربوں روپے خرچ ہوچکے ہیں لیکن بسوں کی سروس کا عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہے ۔ آدھی سے زیادہ سڑکیں ان بسوں کے لئے مختص کی گئیں ہیں جس میں آدھے گھنٹے میں ایک بس نظر آتی ہے باقی سڑکوں پر ٹریفک جام کی وجہ سے ڈرائیو کر نا محال ہو جاتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں