افواج پاکستان پر پوری قوم کو فخر ہے ،ثروت اعجاز قادری

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بانی و قائد پاکستان سنی تحریک محمد سلیم قادری کے یوم شہادت کے موقع پر پاکستان سنی تحریک کے چیئرمین انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری۔۔
مرکزی صدر صاحبزادہ علامہ بلال عباس قادری مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ علامہ بلال سلیم قادری اور پاکستان سنی تحریک کے رہنما و کارکنان نے سلیم قادری اور عباس قادری کے مزارات پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔بعدازاں سنی تحریک کے مرکزی عہدے داران و ذمہداران کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ملک کی موجودہ صورتحال اہم ایشوز اور پاکستان سنی تحریک کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں پاک افواج سے اظہار یکجہتی اور بھارت کے اقدامات کی مذمت کی گئی۔ ثروت اعجاز قادری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان پر پوری قوم کو فخر ہے ۔