جامعہ اردو کے اساتذہ وملازمین کا معاشی قتل بند کیا جائے ،روشن سومرو

کراچی (این این آئی)انجمن اساتذہ عبدالحق کیمپس، وفاقی اردو یونیورسٹی کی تقریب حلف برداری کا انعقاد سیمینار ہال عبدالحق کیمپس میں ہوا۔ جس میں اساتذہ و ملازمین کی بزی تعداد نے شرکت کی۔
انسانی حقوق کمیشن کے چیئرمین اسد اقبال بٹ نے انجمن کے اراکین سے حلف لیا۔ خطاب میں نو منتخب صدر انجمن روشن علی سومرو نے کہا کے ملازمین کو وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی اور ان کے دوستوں سے کافی امیدیں وابستہ تھیں کہ وہ اردو کے نام پر بننے والی جامعہ کو مالی بحران سے نکالنے میں اپنا کردار ادا کرینگے لیکن افسوس کہ ملازمین کو مایوسی ہوئی۔ گزشتہ 14ماہ میں منسٹری کوئی بھی بیل اٹ پیکج دلوانے میں ناکام رہی۔