جامعہ کراچی:72 طلباکو ایم فل ،پی ایچ ڈی اور ایم ایس کی ڈگریاں تفویض

جامعہ کراچی:72 طلباکو ایم فل ،پی ایچ ڈی اور ایم ایس کی ڈگریاں تفویض

کراچی (این این آئی)جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی کی زیر صدارت منعقدہ ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈریسرچ بورڈ (اے ایس آربی )کے حالیہ اجلاس میں 25 طلبا و طالبات کو پی ایچ ڈی ۔۔

45طلباوطالبات کو ایم فل جبکہ ایک طالبعلم کو ڈی ایس سی اورایک طالبعلم کو کورس ورک(30 کریڈٹ آرز) مکمل کرنے پر ایم ایس کی ڈگری تفویض کی گئی۔رجسٹرار جامعہ کراچی کے مطابق اجلاس میں پروفیسرڈاکٹر محمد رضاشاہ کوکیمیاء میں ڈی ایس سی کی ڈگری تفویض کرنے کی منظوری دی گئی ،جبکہ پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے والوں میں فیروز خان،جاوید اکرم،وجیہہ اسلم، عرفان علی،دائم آصف راجا،لبنیٰ عطا،نمرہ نوید شیخ،انیلا فیاض،شوکت ولی،فوادحسین پاؤل،ثوبیہ عرفان بٹ،لالارخ خورشید،ثمرین زہرہ،نعیم محمود،ایم عاطف ادریس،محمد ارسلان،سارہ نقوی،شاہد علی،عبداللہ،قرۃ العین،عاصم محبوب ،عامروحیدخواجہ،انتھونی گیبریل،شمسہ صباحت اور اویس انور شامل ہیں۔ایم فل کی ڈگریاں حاصل کرنے والوں میں مریم زہرہ،عطوفہ شبیر،ثناء فاروق،ثناء ریاض، مصدق منظور،سید علی نجف زیدی،یمنیٰ خان،محمد عمارایوبی،درِشہوارحسن،فرحین شاہین،کرن عظیم ،فائزہ قمر،فیصل الیاس،یسریٰ رحمان،نشماں کھتری،سلیم اللہ،محمدقسیم سعید،شیرین ہاشم،محمد بلال طاہر،حریم عبداللہ ،عمامہ عبدالرزاق شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں