حجام کی دکان میں لوٹ مار کی ویڈیو سامنے آگئی

حجام کی دکان میں لوٹ مار  کی ویڈیو سامنے آگئی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)لائٹ ہاؤس میں حجام کی دکان میں لوٹ مار کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔

 نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے علاقے لائٹ ہاؤس سائیکل گلی میں حجام کی دکان میں واردات ہوئی، دو ملزمان نے دکان میں موجود آٹھ شہریوں کو لوٹ لیا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمان نے چہرہ چھپانے کے لیے ماسک کا استعمال کیا۔ واردات میں ملزمان شہریوں سے قیمتی سامان اور موبائل فون چھین کر باآسانی فرار ہوگئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں