ویپ شاپ اورگھڑیوں کی مشہور دکان سربمہر
کراچی(کامرس رپورٹر)ایف بی آر ریجنل ٹیکس آفس 1 نے پوائنٹ آف سیل قوانین کی خلاف ورزی پر اپنی کاروائیاں جاری رکھتے ہوئے آج اپنی انتظامی حدود میں دو اہم کاروائیاں کی ہیں۔
پہلی کاروائی کے دوران ڈیفنس میں ایک ویپ شاپ کو ایف بی آر کے پی او ایس سسٹم سے غیرمنسلک شدہ رسیدیں جاری کرنے پر تحت سیل کیا گیا۔ جبکہ دوسری کاروائی صدر میں کی گئی جہاں گھڑیوں کی ایک مشہور دکان کو 48 گھنٹے سے زائد پی او ایس سسٹم سے منقطع رہنے پر ایس آر او 164/2025 کے تحت سیل کیا گیا۔