بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری،ترجمان کے الیکٹرک

بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری،ترجمان کے الیکٹرک

کراچی(پ ر)ترجمان کے الیکٹرک نے منگھوپیر، نیوناظم آباد، سچل، مدراس چوک،بنارس چوک سمیت مختلف علاقوں میں 14 گھنٹے تک کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی شائع خبر پر کہا ہے کہ 14 گھنٹے کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی تردید کرتے ہیں، شہر میں بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے ۔

 لوڈشیڈنگ کے الیکٹرک کے ویب سائٹ پر دیئے گئے شیڈول کے مطابق کی جاتی ہے ۔ترجمان کے الیکٹرک نے مزید کہا کہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ علاقے میں ہونے والی بجلی کی چوری اور نقصانات کی شرح پر منحصر ہے ۔ علاقہ مکین وقت پر بجلی کے بلوں کی ادائیگیوں کو یقینی بنائیں۔وقت پر کی گئی ادائیگیاں علاقے کی لوڈ شیڈنگ میں کمی یا خاتمے کا اہم جز ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں