لوڈشیڈنگ کے ستائے شہریوں کاکے الیکٹرک دفترپردھرنا

لوڈشیڈنگ کے ستائے شہریوں کاکے الیکٹرک دفترپردھرنا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ملیر کے علاقوں پپری، شاہ ٹاؤن، گھگھر، میمن گوٹھ، عبداللہ گوٹھ، شاہ لطیف ٹاؤن سمیت دیگر علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف شہریوں نے شدید احتجاج کیا۔

مظاہرین نے جوگی موڑ پر کے الیکٹرک دفتر کے سامنے ٹینٹ لگا کر احتجاجی دھرنا دیا اور کے الیکٹرک کی زونل آفس کی بجلی بھی منقطع کر دی، مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایک طرف شدید گرمی ہے اور دوسری طرف کے الیکٹرک انتظامیہ نے علاقہ مکینوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ۔ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے نہ صرف گرمی سے پریشان ہیں بلکہ پانی کا بھی شدید بحران پیدا ہو چکا ہے ، شہریوں کا کہنا تھا کہ ہمارے منتخب نمائندے بھی صورتحال کا نوٹس لینے کے لیے تیار نہیں، جس کے باعث ہم احتجاج پر مجبور ہیں۔ بجلی نہ ہونے کے باوجود کے الیکٹرک انتظامیہ کی جانب سے بھاری بل بھیجے جا رہے ہیں، جو سراسر ظلم ہے ، انہوں نے اعلان کیا کہ جب تک غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہیں کیا جاتا اور ہمارے علاقوں میں بجلی بحال نہیں کی جاتی، احتجاجی دھرنا جاری رہے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں