شہری کے قتل کے ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے ، پیش رفت رپورٹ بھی طلب

شہری کے قتل کے ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے ، پیش رفت رپورٹ بھی طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی کی عدالت نے ناظم آباد میں اسکول کے باہر شہری کے قتل کے ملزمان شاہد اور اقبال کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیش رفت رپورٹ بھی طلب کرلی ہے ۔ تفتیشی افسر کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ملزمان سے آلہ قتل برآمد کرلیا گیا ہے ، آلہ قتل کی فرانزک جانچ کروانی ہے ، ملزمان نے لین دین کے تنازع پر راشد کو قتل کیا، ملزم شاہد مقتول کا سابقہ بہنوئی ہے ، ملزمان کو تکنیکی بنیادوں پر گرفتار کیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں