ادارہ ترقیات :ڈیجیٹل فائل کے ڈاکومینٹس کی اسکیننگ کا باضابطہ افتتاح

 ادارہ ترقیات :ڈیجیٹل فائل کے ڈاکومینٹس کی اسکیننگ کا باضابطہ افتتاح

کراچی (اسٹاف رپورٹر )ادارہ ترقیات کراچی کے شعبہ ریکوری میں ڈیجیٹل فائل کے ڈاکومینٹس کی اسکیننگ کا باضابطہ طور پر افتتاح کردیا۔۔

اب سائلین کی فائلز سمیت دیگر ڈاکومینٹس اسکین کرنے کا عمل شروع کیا جائے گا اور کیو آر کوڈ کے ذریعہ فائلز کا ریکارڈ باآسانی چیک کیا جاسکے گا۔ ڈی جی کے ڈی اے الطاف گوہر میمن نے ریکوری ڈپارٹمنٹ کے ڈیجیٹل سسٹم پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ادارہ کے مختلف شعبہ جات باالخصوص لینڈ ڈپارٹمنٹ کو 100 فیصد کمپیوٹرائزڈ کرنے کا عمل جلدمکمل کرنے کے احکامات جاری کئے ۔ بعدازاںانہوں نے افسران و ملازمین کو بہترین کارکردگی کے عوض شیلڈ اور تعریفی اسناد پیش کی۔ اس موقع پر سینئر ڈائریکٹر لینڈ کمال احمد صدیقی،  ڈائریکٹر فنانس شکیل صدیقی و دیگر افسران موجود تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں