جوہر آباد سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والی فرسٹ ایئر کی طالبہ مل گئی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوہر آباد سے فرسٹ ایئر کی طالبہ کے مبینہ اغوا کے کیس میں پیش رفت ہوئی ہے ، لڑکی حیدرآباد سے مل گئی۔۔
جسے کراچی منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق طالبہ چند روز قبل کالج سے گھر آتے ہوئے لاپتہ ہو گئی تھی، جس کے اغوا کا مقدمہ اس کے بھائی نے نامعلوم افراد کے خلاف درج کروایا تھا۔پولیس لڑکی کے اغوا کے واقعے کی تحقیقات کر رہی تھی کہ آج لڑکی کے گھر والوں نے بتایا کہ وہ حیدرآباد سے مل گئی اور اس کا منگیتر اسے حیدرآباد سے کراچی لے آیا۔لڑکی نے ابتدائی طور پر پولیس کو بیان دیا تھا کہ اسے نامعلوم افراد اغوا کر کے لے گئے تھے ، وہ حیدرآباد میں بھاگ نکلی اور رکشہ ڈرائیور کے نمبر سے منگیتر کو کال کرکے اسے بلایا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لڑکی کے بیانات میں تضاد ہے۔