کراچی ایئرپورٹ سے 37کروڑ مالیت کی ممنوعہ ادویات ضبط
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی ایئرپورٹ سے کسٹم حکام نے 37 کروڑ مالیت کی ممنوعہ ادویات ضبط کرلیں۔
کسٹمز ترجمان کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر کسٹم نے 3 بڑی کارروائیاں کی ہیں۔ترجمان کے مطابق فرانس اور جرمنی سے آئے پارسلز کو شک کی بنیاد پر روکا گیا تو ان سے 37 کروڑ مالیت کی ممنوعہ ادویات ملی، جنہیں ضبط کرلیا گیا ہے ۔