تنخواہوں کی عدم ادائیگی پربلدیاتی اسکولوں کے اساتذہ کا احتجاج

تنخواہوں کی عدم ادائیگی پربلدیاتی اسکولوں کے اساتذہ کا احتجاج

کراچی (این این آئی)تنخواہوں کی عدم ادائیگی پربلدیاتی اسکولوں کے اساتذہ کا نیو کراچی ٹاؤن آفس کے اندر اپنے جائز مطالبات کے حق میں احتجاج۔

 اساتذہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو ماہ سے انہیں تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں جس کی وجہ سے ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں اور مالی مشکلات اس قدر بڑھ چکے ہیں کہ بچوں کے اسکول کی فیس، راشن، بجلی اور پانی کے بل تک ادا کرنا ممکن نہیں رہا۔ بلدیاتی اسکولوں میں عرصہ دراز سے تعلیمی سہولیات کا فقدان ہے اور اس کے ساتھ ساتھ اساتذہ کو وقت پر تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہونا  شدید ناانصافی بھی ہے ۔ اس موقع پر چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے وہ اساتذہ کے مسائل سے پوری طرح آگاہ ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں