فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تاریخی ترقی قوم کیلئے باعثِ فخر ، فواد اعجاز خان

 فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تاریخی ترقی قوم کیلئے باعثِ فخر ، فواد اعجاز خان

کراچی (سٹی ڈیسک)پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین فواد اعجاز خان نے سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی ملنے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔

 اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی یہ تاریخی ترقی پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے ۔ پاک افواج نے ہر موقع پر جرات، پیشہ ورانہ مہارت اور قومی جذبے سے دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنایا ہے ۔ وطن عزیز کا دفاع جس حوصلے اور قربانی سے کیا گیا، وہ آنے والی نسلیں بھی یاد رکھیں گی۔ آپریشن بنیان المرصوص دشمن کے حواس پر ہمیشہ غالب رہے گا اور پاک فضائیہ کی مہارت کو بین الاقوامی سطح پر سراہا جا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں