چھ سیکنڈ میں رقم کی ترسیل بلا سود ہونی چاہیے ،مولانا بشیر فاروق

چھ سیکنڈ میں رقم کی ترسیل بلا سود ہونی چاہیے ،مولانا بشیر فاروق

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے بانی اور چیئرمین مولانا محمد بشیر فاروق قادری نے کہا ہے کہ چھ سیکنڈ میں رقم کی ترسیل جیسے باکمال کام کو بلا سود بنانے اور اسلامی طریقہ کار میں ڈھالنے کی ضرورت ہے ۔

سیلانی کا موقف واضح ہے کہ سود اللہ اور اس کے رسول ؐسے جنگ ہے۔انہوں نے سیلانی اور نیف کے تحت گزشتہ روز منعقدہ کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کو مبارک دی اور کانفرنس میں شرکت پر اسٹیٹ بینک کے گورنر جمیل احمد ،گورنر سندھ اور دیگر شخصیات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے گورنر پر ذمہ داری ہے کہ وہ اسلامک ڈیجیٹل اکنانومی پر اسلامی نظریاتی کونسل کے تحفظات کو دور کرائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں