ریٹائرڈ لانس نائیک کی مغوی بیٹے کی بازیابی کیلئے آرمی چیف سے اپیل
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاک آرمی کے ریٹائرڈ لانس نائیک گلزار احمد نے ساتھیوں کے ہمراہ کراچی پریس کلب میں اکلوتے بیٹے فرخ کے اغواء کے سلسلے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا۔۔
کہ 19 مارچ کو میرے بیٹے کو کسی نے واٹس ایپ پر پیسیج کر کے باہر بلایا تب سے لاپتہ ہے ۔بیٹی کو کال آئی کے بھائی اغوا کو گیا ہے کسی کو مت بتانا 20 لاکھ کا انتظام کرو۔میں نے ایف آئی آر کٹوائی،آج تیسرا ماہ ہو گیا۔آج کے دور میں پولیس واٹس ایپ کا ڈیٹا نہیں نکال سکی۔میں سیکورٹی گارڈ کی نوکری کر رہا ہوں۔تقریبا ہر روز ایس پی سے رابطہ کرتا ہوں،پولیس کا ایک ہی موقف ہے کہ کوشش کر رہے ہیں۔آرمی چیف، آئی جی سے اپیل کرتا ہوں کہ میری مدد کریں۔ بچے کی آخری لوکیشن ٹنڈو جام کی آ رہی تھی۔